27 ہزار شکایات کی سماعت کے لئے وفاقی محتسب آفس نے نوٹس جاری کردئیے
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی محتسب آفس نے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی 27ہزار شکایات کی سماعت کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔ بیان کے مطابق وفاقی محتسب کے مرکزی آفس اسلام آباد کے علاوہ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، ملتان اور سکھر کے علاقائی دفاتر سے بھی نوٹس جاری کئے گئے۔ مختلف سرکاری محکموں، اداروں کے اقدامات کے خلاف اور ناانصافیوں سے متعلق عوام وفاقی محتسب کے پاس شکایات دیتے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سلمان فاروقی کے قائم مقام وفاقی محتسب کا عہدہ سنبھالنے کے وقت 75 ہزار عوامی شکایات سے متعلق کیس زیرالتواءتھے۔