• news

مانانوالہ کا نوجوان مقبوضہ کشمیر میں شہید، غائبانہ نمازجنازہ آج حافظ سعید پڑھائیں گے

مانانوالہ (نامہ نگار) نواحی گاﺅں کھنہ لوبانہ کا رہائشی نوجوان مجاہد مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں جام شہادت نوش کر گیا۔ 25سالہ کمانڈر محمد نوید ڈیڑھ برس سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے خلاف برسرپیکار تھا۔ ضلع بارہ مولا کے علاقہ سعد پورہ میں کئی گھنٹے جاری رہنے والے معرکہ میں چار ساتھیوں سمیت شہید ہو گیا۔ غائبانہ نمازجنازہ امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید آج 12بجے کھنہ لوبانہ میں پڑھائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن