• news

دارالاحسان کے وفد کی طاہر القادری سے ملاقات لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) روحانی بزرگ صوفی برکت علی لدھیانویؒ کے ادارے دارالاحسان فیصل آباد سے پانچ رکنی وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری سے ماڈل ٹا¶ن میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انتخابی اصلاحات اور لانگ مارچ میں شرکت اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفد کے سربراہ میاں عرش محمد نے کہا کہ طاہر القادری حق کی آواز لے کر اٹھے ہیں اور تمام محب وطن قوتیں ان کے ساتھ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن