• news

”این جی او سیاست نہیں کر سکتی“کمیونسٹ پارٹی نے بھی لانگ مارچ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دیدی

اسلام آباد (ثناءنیوز) کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان ( سی پی پی ) نے بھی سپریم کورٹ میں طاہر القادری کے لانگ مارچ کے خلاف ایک آئینی پٹیشن دائر کر دی۔ لانگ مارچ کے خلاف یہ مقدمہ کمیونسٹ پارٹی نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 17 اور ( 3 ) 184 اور سوسائٹیز رجسٹریسن ایکٹ 1860 ءکی سیکشن 1 کے تحت اپنے چیئرمین انجنیئر جمیل احمد ملک کے ذریعے دائر کی ہے۔ آئینی پٹیشن میں کہا ہے کہ منہاج القرآن ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک این جی ا و ہے جو 1981 ءمیں سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 ءکی سیکشن 1 کے تحت بنائی گئی اور کوئی بھی این جی او کسی طرح بھی سیاست میں حصہ نہیں لے سکتی اور نہ ہی کوئی سیاسی جلسہ کر سکتی ہے اور نہ ہی لانگ مارچ، ہڑتال کی کال دے سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن