پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کریں: امریکہ ‘اقوام متحدہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ واقعے پر تشویش ہے۔ پاک بھارت لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کرنے کیلئے کہا ہے۔ چاہتے ہیں کہ پاکستان بھارت حکومتیں لائن آف کنٹرول واقعے پر بات چیت کریں۔ پاکستان بھارت تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں۔ دریں اثناءاقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت لائن آف کنٹرول پر مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کریں۔