• news

لانگ مارچ کے دوران خودکش حملے کا خطرہ ہے: محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب

لاہور (آئی این پی) محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کی رپورٹ کے مطابق 14جنوری کو ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کے دوران خود کش حملے کا خطرہ ہے اور ایبٹ آباد کے سیف اللہ باقی کی قیادت میں جہادی گروپ ”غازی فدائی فورس“ نے لانگ مارچ کے دوران حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کی خفیہ رپورٹ کے مطابق ہنگو کے یار بخت خان اور چار سدہ کے احمد اور عالم خان نامی افراد کو خودکش حملے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔ ان تینوں افراد کی عمریں 18سے 19سال کے درمیان ہیں۔ لانگ مارچ کے دوران کسی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے فوج کی مدد طلب کرنے کا فیصلہ، وزارت دفاع کو باضابطہ درخواست دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے دوران سکیورٹی کی ذمہ داری پولیس، رےنجرز اور ایف سی کے پاس ہو گی تاہم فوج ہنگامی صورتحال کے لئے الرٹ رہے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن