حکومتی مشینری پر الزامات: ڈائریکٹر ”نیکٹا“ انیتا تراب کومعطل کر دیا گیا
اسلام آباد (نامہ نگار) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈائریکٹر نیکٹا انیتا تراب کومعطل کر دیا، اطلاعات کے مطابق انہیں حکومتی مشینری پر الزامات عائد کرنے کی پاداش میں معطل کیا گیا، واضح رہے کہ انیتا تراب کے ایک خط پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا، ادھر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی امیر طارق زمان کو ایڈیشنل سیکرٹری وفاقی محتسب سیکرٹریٹ جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری وفاقی محتسب سیکرٹریٹ مس وقار اورنگزیب کو چیف ایگزیکٹو ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے چیئرمین پاکستان ری انشورنس کمپنی کراچی منور اوپل کو مینجنگ ڈائریکٹر سندھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ایم ڈی پاکستان تمباکو بورڈ پشاور اصول بخش پلپیٹو کو چیئرمین ری انشورنس کمپنی کراچی تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔