• news

اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق ابوظہبی سے گرفتار‘ آج نیب کے حوالے کردیا جائے گا : ذرائع

اسلام آباد + ابوظہبی (ایجنسیاں) اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کو ابوظہبی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہیں انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے توقیر صادق کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ توقیر صادق پر 82 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ نیب نے سابق چیئرمین اوگرا کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ توقیر صادق کو ابوظہبی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم پر قومی خزانے کو 80 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ان پر اس کے علاوہ کرپشن کے دیگر الزامات بھی ہیں۔ ادھر ایف آئی اے ذرائع سے یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق توقیر صادق کو آج جمعرات کو نیب حکام کے حوالے کردیا جائیگا۔ پاکستانی حکا نے انٹرپول سے رابطہ کرکے سابق چیئرمین اوگرا کی گرفتاری کی درخواست کی تھی اس سلسلہ میں انٹرپول نے کئی روز سے کوششیں جاری رکھی ہوئی تھیں اور ایک روز قبل توقیر صادق کی موجودگی کے مقام کا پتہ چلانے کے بعد انٹرپول کی خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لے لیا۔ ذرائع نیب کے مطابق توقیر صادق کو آج پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ نیب کی ٹیم آج ہی ابوظہبی روانہ ہو گی تاحال توقیر صادق انٹرپول حکام کی تحویل میں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن