• news

الطاف نے قائداعظمؒ کے بارے میں جو کہا وہ تاریخ کا افسوسناک جھوٹ ہے: حامد داﺅدی

کراچی (خصوصی رپورٹ) تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن حکیم سلطان احمد داﺅدی مرحوم جنہوں نے آزادی وطن کے لئے 1938ءکے دوران اٹھارہ ماہ قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں اور ان کے خاندان نے تقسیم ہند کے دوران جانوں کا نذرانہ دیا ان کے بیٹے حامد سلطان داﺅدی نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے قائد اعظمؒ کے بارے میں جو کچھ کہا وہ تاریخ کا انتہائی افسوسناک جھوٹ ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تاریخی ریکارڈ کے تناظر میں بیاسی لاکھ مہاجرین نے آزادی¿ وطن کے لئے ہجرت کی یہ تمام لوگ تاریخ پاکستان کا حصہ ہیں وہ لوگ جو اس دنیا سے ہجرت کر گئے ان کی اولادیں تاریخ پاکستان کی جیتی جاگتی تاریخ ہیں۔ حامد سلطان نے کہا کہ انٹرنیٹ کے ریکارڈڈ ڈیٹا سے غلط دستاویزات اٹھاکر انہیں انتہائی محترم بابائے قوم سے منسوب کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ حامد داﺅدی نے قائد اعظمؒ کے پاسپورٹ کا عکس ریکارڈ بھی پیش کیا جو 1946ءکا بنا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس پاسپورٹ پر درج پتہ کراچی کا ہے، برطانیہ کے کسی شہر کا نہیں، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے یہ پاسپورٹ کراچی کے شہری کی حیثیت سے لیا تھا برطانوی شہری کے طور پر نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن