• news

لانگ مارچ، ریلوے کا خصوصی ٹرینیں اور اضافی کوچز چلانے سے انکار

لاہور (سٹاف رپورٹر) محکمہ ریلویز نے تحریکِ منہاج القرآن کو لانگ مارچ کیلئے خصوصی ٹرینیں اور اضافی مسافر کوچز دینے سے معذرت کر لی۔ محکمہ ریلویز کے مطابق تحریکِ منہاج القران نے کوئٹہ، کراچی، پشاور اور دیگر شہروں سے خصوصی ٹرینیں چلانے اور روٹین میں چلنے والی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگانے کی درخواست کی تھی۔ دریں اثناءلانگ مارچ کے حوالے سے محکمہ ریلوے نے سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن