• news

الطاف حسین نے حقائق مسخ کر کے اپنی برطانوی شہریت کا دفاع کیا

لندن (خصوصی رپورٹ/ خالد ایچ لودھی) قیام پاکستان کے فوری بعد نوزائیدہ مملکت ہونے کی بنا پر افواج پاکستان کے پہلے سربراہ برطانوی جنرل سر فرینک میسروی اور ان کے بعد دوسرے سربراہ بھی برطانوی جنرل ڈگلس گریسی تھے۔ ان دونوں برطانوی جرنیلوں کے بعد پاکستان کے پہلے جنرل فیلڈ مارشل محمد ایوب خان افواج پاکستان کے کمانڈر انچیف بنے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پاکستان کی تاریخ کے اصل حقائق کو مسخ کر کے اپنی برطانوی شہریت کا دفاع کیا ہے۔ قیام پاکستان کے وقت کے حالات اور موجودہ حالات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ قیام پاکستان سے قبل پاکستان کی شہریت کا کوئی جواز نہ تھا۔ الطاف حسین کی تقریر حقائق کے منافی اور ملک میں نیا مسئلہ کھڑا کرنے کی سازش کے مترادف ہے تاکہ اصل مسائل سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ 

ای پیپر-دی نیشن