• news

سپریم کورٹ میڈیا احتساب کمشن کا اعلان 15 جنوری کو کریگی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں سینئر صحافیوں کی جانب سے میڈیا احتساب کمشن کے قیام کے لئے دائر مقدمہ کی سماعت کے دوران تمام فریقین نے میڈیا کمشن کی سربراہی کے لیے سابق جسٹس ناصر اسلم زاہد اور جاوید جبار کے ناموں پر اتفاق کرلیا ہے جبکہ عدالت نے قرار دیا ہے کہ 15 جنوری کو کمشن کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ عدالت نے وزارت اطلاعات و نشریات کے منجمند کئے گئے خفیہ فنڈز بحال کرنےکی استدعا مسترد کردی ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر سید نایاب حسین گردیزی کی سربراہی میں بدھ کو قائم کی گئی کمیٹی نے ٹرمز آف ریفرنس پیش کئے اور تمام فریقین کی جانب سے دئیے گئے ناموں میں سے جسٹس (ر) ناصر اسلم اور جاوید جبار کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن