فیروز وٹواں: خاندانی دشمنی پر 6 سالہ بچے کو گلے میں رسی ڈال کر قتل کردیا
فیروزوٹواں (نامہ نگار) فیروز وٹواں میں دو خواتین سمیت پانچ قریبی رشتہ دار ملزموں نے 6 سالہ کمسن کے گلے میں رسی ڈال کر بڑی بے دردی سے قتل کر دیا۔ محلہ مرکزی جامع مسجد کے فریاد حسین وٹوکا بیٹا بلال گھر سے کھیلنے باہر نکلا واپس نہ لوٹنے پر گھر والوں کو تشویش لاحق ہوئی تو انہوں نے بچے کی تلاش شروع کردی، بچہ گھر کے قریبی گلی میں مردہ حالت میں ملا، دیکھ کر ماں سکتے میں آگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول بلال کا والد فریاد حسین قتل کے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہے اورجائیداد کے تنازعہ پر اس خاندان کی پرانی دشمنی چلی آرہی ہے۔ بھکھی پولیس نے مقتول کی والدہ کی رپورٹ پر پانچ ملزمان شہادت، ذاکر حسین، لیاقت اور پروین وغیرہ کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔