• news

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا: مفتی منیب الرحمن

کراچی(آن لائن)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس کل ہفتہ کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رویتِ ہلال کمیٹی کراچی کے ارکان، محکمہ¿ موسمیات ، سپارکوکے ماہرین شریک ہوں گے۔ تمام زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے اپنے اپنے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر ہوں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن