• news

پی اے سی کا نوٹس‘ مزدوروں کا احتجاج‘ سی ڈی اے افسروں کو ملنے والے پلاٹس منسوخ

اسلام آباد (ایجنسیاں + نوائے وقت نیوز+ سٹاف رپورٹر) پی اے سی نے سی ڈی اے کے افسروں کو پلاٹس الاٹ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے 5 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ چیئرمین سی ڈی اے نے مزدور یونین کے سخت احتجاج پر افسران کو الاٹ کئے گئے 186 پلاٹوں کے آفر لیٹر منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ پی اے سی کے اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ جکارتہ میں پاکستانی سفارت خانے کی عمارت کی فروخت میں بدعنوانیوں کا کیس نیب جبکہ نائیجریا میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کے حوالے سے بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیلئے ریکارڈ آڈٹ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ برما کے مسلمانوں کو پاکستانی پاسپورٹ کے جاری ہونے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جدہ پہنچ گئی ہے۔ کمیٹی نے سی ڈی اے افسران کو اربوں روپے کے پلاٹ الاٹ کرنیکا نوٹس لے لیا۔ پی اے سی نے ہدایت کی ہے کہ سی ڈی اے ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور تنازعہ کی تفصیلات پانچ دن کے اندر پی اے سی کو فراہم کی جائےں۔ کمیٹی نے سی ڈی اے افسران کو اربوں روپے کے پلاٹ الاٹ کرنے کا نوٹس لے لیا۔ پی اے سی نے وزارت بہبود آبادی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وزارت اس سلسلے میں ملنے والا بجٹ بھی خرچ نہیں کرسکی۔آڈٹ حکام نے پی اے سی کو بتایا کہ رائل پام گالف کلب کے حوالے سے سیکرٹری ریلوے حقائق کو پردے میں رکھنا چاہتے ہیں جس پر سیکرٹری ریلوے عارف عظیم نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ الزام لگانے کی بجائے ڈی جی آڈٹ میری کرسی پر بیٹھ جائیں اور جو مرضی میں آئے فیصلہ کریں۔ سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ پی اے سی کو دوہری شہریت کے حامل تمام افسروں کی فہرست فراہم کردی ہے۔ پی اے سی نے مالی معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے پر دفتر خارجہ کی تعریف کی ہے۔ دوسری جانب سی ڈی اے کے ہزاروں ملازمےن نے عدالتی حکم کے خلاف افسران کو پلاٹ الاٹ کرنے کے معاملے پر جمعرات کوچےئرمےن آفس کے داخلی راستوں کو بند کر کے زبردست احتجاج کیا۔ گزشتہ روز چےئرمےن سی ڈی اے سےد طاہر شہباز نے سی ڈی اے مےں تعےنات ڈےپوٹےشن سمےت دےگر186افسران کو پلاٹ الاٹ کرنے کے اقدام کو غےر قانونی قرار دےتے ہوئے ڈائرےکٹر اسٹےٹ مےنجمنٹ کے جاری کردہ آفرز لےٹرز کو منسوخ کرنے کا نوٹےفکےشن جاری کردےا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن