جمہوریت پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے:شوریٰ جماعت اسلامی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی انقلاب کے لئے فوج سے مدد مانگنے کو جمہوریت پر شب خون کی دعوت قرار دیتے ہیں، جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس ایک مرتبہ پھر واضح کرتا ہے کہ جماعت اسلامی انتخابات کے یقینی، بروقت، منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد اور کسی ماورائے آئین اقدام کے سدباب کے یک نکاتی ایجنڈا پر گرینڈ الائنس کے قیام کو حالات کا ایک اہم تقاضا سمجھتی ہے اور انشاءاللہ دیگر جماعتوں کی مشاورت سے اس موضوع پر کل جماعتی کانفرنس کا اہتمام کرے گی۔