کرکٹ آرگنائزر منظورمانی کی وفد کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات
لاہور (سپورٹس رپورٹر) معروف کرکٹ آرگنائزر منظورمانی نے وفد کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے بابا گراﺅنڈ اور افغان پارک گراﺅنڈ سنت نگر کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے یقین دلایا کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا اور جلد دونوں گراونڈ تیار جائیں گی۔ اس موقع پر حفیظ خان، عامر خان، گل بٹ اور نومی ملک بھی موجود تھے۔