طاہر القادری کے الزامات سو فیصد غلط ہیں: ترجمان پنجاب حکومت
لاہور (ثناءنیوز) پنجاب حکومت کے ترجمان نے طاہر القادری کی طرف سے پنجاب حکومت پر لانگ مارچ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے الزامات کو سو فیصد غلط ، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ سٹرکوں پر رواں دواں ہے اور تمام پٹرول پمپ کھلے ہیں۔ پنجاب حکومت نے کسی بھی پٹرول پمپ کو نہ تو بند کروانے کی کوشش کی ہے اور نہ ہی کسی ٹرانسپورٹر کو لانگ مارچ کیلئے ٹرانسپورٹ نہ دینے کیلئے دباﺅ ڈالا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ طاہر القادری کا پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کو گرفتار کرنے اور لانگ مارچ کےلئے لگائے گئے کیمپ اکھاڑنے کے الزامات بھی سراسر جھوٹ پر مبنی ہےں۔ طاہر القادری گرفتار ہونیوالے اپنے کسی کارکن کا نام بتائیں۔