• news

وزیراعظم کا الطاف کو فون امید ہے طاہرالقادری بھی نظرثانی کرینگے: پرویز اشرف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا اور لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک کو دہشت گردی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے آپ نے لانگ مارچ میں عدم شرکت کا فیصلہ موجودہ صورتحال اور ملکی مفاد میں کیا۔ امید ہے طاہرالقادری بھی لانگ مارچ کے پروگرام پر نظرثانی کرینگے۔ اس موقع پر الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی شدید لہر جاری ہے سب کو متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہئے ملک ان حالات میں لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن