• news

امریکہ کی اپنے شہریوں کو لانگ مارچ کے روٹ پر سفر نہ کرنے کی ہدایت سفارت خانہ کا پبلک سروس بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (اے پی اے) امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ امریکی شہری لانگ مارچ کے روٹ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔شہری اپنی سرگرمیاں بھی ہرممکن حد تک محدود کردیں۔14جنوری کو لانگ مارچ کے دن امریکی سفارتخانے میں پبلک سروسز معطل رہیں گی۔ سفارتخانے کے مطابق امریکی شہریوں کو ہنگامی سروسز فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ علاوہ ازیں امریکی سفارتخانے نے 14 جنوری کو پبلک سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن