• news

ہم حکمرانی کا حق کھو چکے‘ ملک چلانے کے قابل نہیں: گورنر بلوچستان

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) گورنر بلوچستان ذوالفقار علی مگسی نے بلوچستان حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکمرانی کا حق کھو چکے ہیں، ملک میں الیکشن ناگزیر ہو گئے ہیں۔ کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے اعتراف کیا ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان میں بدامنی کے خاتمے اور دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں بدامنی اور بم دھماکوں میں قیمتوں جانوں کے ضیاع کے بعد ہم حکمرانی کا حق کھو چکے ہیں۔ ذوالفقار مگسی نے کہا کہ صوبے میں تمام اختیارات وزیر اعلیٰ کے پاس ہوتے ہیں، ملک میں الیکشن ضروری ہیں، الیکشن ہوں گے تو اچھے لوگ سامنے آئیں گے۔ وہ بم دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کر رہے تھے۔ گورنر نے کہا کہ ہم ملک چلانے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آئی جی اور دوسروں کو ہدایات دیتا رہتا ہوں لیکن میرے پاس کوئی اختیار نہیں، پہلے کہا جاتا تھا کہ گورنر صوبے کا سربراہ ہے اب محض آئینی سربراہ بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ناکام ہو گئی، کابینہ بھی بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔مزید برآں گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی سے ےہاں رکن صوبائی اسمبلی جان علی چنگےزی کی قےادت مےں ہزارہ قبےلہ کے اےک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے گورنر کو بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کے ضمن مےں تحفظا ت سے آگاہ کےا اور مطالبہ کےا کہ اب حالات صوبائی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو چکے ہےں لہٰذا حالات پر قابو پانے کےلئے فوج کو بلاےا جائے۔ گورنر نے دورہ جھل مگسی اور دیگر مصروفیات منسوخ کر دیں۔وزیر اعظم نے گورنر مگسی کو فون کیا، کوئٹہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

ای پیپر-دی نیشن