• news

پاکستان ماضی سے سبق سیکھے، 71ءکی جنگ بنگلہ دیش کی علیحدگی یاد رکھے: کانگرس کی دھمکی

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی حکمران جماعت کانگریس نے لائن آف کنٹرول پر 2 فوجیوں کی ہلاکت پر پاکستان کو متنبہ کیا ہے کہ بھارت کو ہرگز آسان ریاست کے طور پر نہ دیکھے اور اس کے ساتھ دشمنی کے حوالے سے ماضی سے سبق سیکھے جبکہ اپوزیشن جماعت بی جے پی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پڑوسی ملک کو اس جارحیت کا موثر جواب دے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کا نگریس ترجمان رشید علوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی یہ سوچ غلط ہے کہ بھارت اس کے لئے ایک آسان ملک ہے ،تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنے دشمن کو ہمیشہ سبق سکھایا ہے اور پاکستان کو چاہیے کہ وہ ماضی سے سبق سیکھے اور1971 ءکی وہ جنگ یاد کرے جب بنگلہ دیش اس سے الگ ہوا تھا ۔دوسری جانب اپوزیشن جماعت بی جے پی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ سخت موقف اپنائے جارحیت کا منہ توڑ جواب دے ۔اپوزیشن حکومت کے ساتھ کھڑی ہوگی ۔

ای پیپر-دی نیشن