• news

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لانگ مارچ شہر سے باہر روکنے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لانگ مارچ کو شہر سے باہر روکنے کی درخواست مسترد کردی۔ گزشتہ روز ہائیکورٹ میں لانگ مارچ کو وفاقی دارالحکومت میں داخلے سے روکنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگیا تو تاجروں کو شدید نقصان ہوگا۔ لانگ مارچ کو اسلام آباد سے باہر ہی روکا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے لانگ مارچ کو شہر سے باہر روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

ای پیپر-دی نیشن