سعید اجمل آج آسٹریلیاروانہ ہوں گے
لاہور (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل دوبارہ آسٹریلوی بگ بیش لیگ کھیلنے آج سروانہ ہوں گے۔ سعید اجمل ایڈیلیڈ سٹرائکر کی طرف سے 13سے 19جنوری کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل اور فائنل میچز میں حصہ لیں گے۔
سعید اجمل گذشتہ ماہ ایڈیلیڈ سٹرائیکر کی طرف سے صرف ایک میچ کھیل سکے تھے اور انہیں دورہ بھارت کے لئے لاہور میں لگائے گئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شرکت کے لئے واپس وطن آنا پڑا تھا اور پھر وہ پاک بھارت سیریز کی وجہ سے بھی وہ دوبارہ بگ بیش کھیلنے آسٹریلیا نہ جا سکے تھے تاہم بھارت کے خلاف سیریز کے اختتام کے بعد سعید اجمل نے چیئرمین پی سی بی ذکا ءاشرف سے بگ بیش کھیلنے کے لئے دوبارہ این او سی مانگا تو انہیں این او سی جاری کر دیا گیا۔