• news

تیز ڈرائیونگ پر شین وارن کو جرمانہ


ملبورن (آئی اےن پی) سابق آسٹریلوی سپنر شین وارن کا ستارہ گردش میں آگیا، مارلون سموئلز جھگڑے میں ایک میچ کی پابندی کے اگلے ہی روز ان پر سکاٹ لینڈ ہائی وے پر گاڑی بھگانے کے جرم میں بھی 803 ڈالر جرمانہ ہوگیا۔ گلاسگو سکاٹ لینڈ کی جسٹس آف پیس کورٹ میں میلبورن سٹار کے کپتان کی نمائندگی کرنے والے وکیل گراہم والکر نے تسلیم کیا کہ وارن نے غلط فہمی کی وجہ سے 17 ستمبر کو ہائی وے کے اس مقام پر 103 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی بھگائی۔

ای پیپر-دی نیشن