• news

آسٹریلیا نے سری لنکا کو 107 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی


میلبورن (اے پی پی) آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 107 رنز سے شکست دے کرسیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلوی کپتان جارج بیلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ فلیپ ہیوز 112 رنز بنا کر نمایاں رہے، جارج بیلی کیریئر کی پہلی سنچری کی طرف گامزن تھے کہ 89 کے انفرادی سکور پر اینجیلومیتھیوز نے اننگز کا خاتمہ کر دیا، ڈیوڈ ہسی 60 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔گلین میکسویل 5، عثمان خواجہ 3 اور ایرن فنچ 16 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 305 رنز بنائے۔ نووان کولاسیکرا، لاستھ مالنگا، اینجیلومیتھیوز اور اجنتھا مینڈس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکن اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور 17 کے مجموعی سکور پر دو وکٹیں گر گئی تھیں، دلشان نے دنیش چندیمل کے ساتھ مل کرتیسری وکٹ کی شراکت میں 106 رنز کا اضافہ کر کے ٹیم کا سکور 111 تک پہنچا دیا، دلشان 51 رنز ، اینجیلومیتھیوز 12 رنز‘ دنیش چندیمل 73 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 198 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کلنٹ میکائے نے 4 مچل جانسن نے 2 اور مچل سٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن