شکست خوردہ دھونی الیون انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں بھی ناکام
راجکوٹ (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے بھارت کو ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 9 رنز سے ہرا کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔ کپتان کک 75، آئن بیل 85، پیٹرسن 44، مورگن 41 اور پٹیل 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈینڈا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا سکی۔ گھمبیر 52، یووراج سنگھ 61، سریش رائنا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹریڈویل نے 4 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 15 جنوری کو کوچی میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے گیارہ بجے شروع ہو گا۔