ون پاﺅنڈ فش سے مقبولیت حاصل کرنےوالے شاہد نذیرفرانس سے واپس پہنچ گئے
لاہور (کلچرل رپورٹر) ون پاﺅنڈ فش گانے سے دنیا بھر میں مقبولیت پانے والے شاہد نذیر فرانس میں ٹیلی شو میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد نذیر کا کہنا تھا کہ فرانس میں ان کا گانا باضابطہ طور پر ریلیز کر دیا گیا ہے اور اب وہ اردو اور پنجابی زبان میں گانا ریکارڈ کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔