• news

بجلی کے بلوں پر 10 پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج بڑھانے کی سفارش مسترد

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) بجلی کے بلوں پر 10 سے بڑھا کر 20 پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج بڑھانے کی سفارش مسترد کر دی گئی۔ ذرائع وزارت پانی و بجلی کے مطابق منصوبہ بندی کمشن نے سرچارج 100 فیصد بڑھانے کی سفارش کی تھی منصوبہ بندی کمشن کی سفارش سے وزارت خزانہ اور پانی و بجلی کا اختلاف ہے۔ فی یونٹ بجلی سرچارج 10 پیسے سے بڑھا کر 20 پیسے کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ وزیراعظم نے نیلم جہلم منصوبے کے لئے 24 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ رقم مقامی بنکوں کے قرضوں سے حاصل ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن