نصیرآباد: خسرہ نے ایک ہی خاندان کی 5 بچیوں کی جان لے لی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) نصیرآباد میں خسرہ کی وباءنے ایک ہی خاندان کی 5 بچیوں کی جان لے لی جس پر خسرہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق نصیر آباد میں خسرہ کی وباءمیں گزشتہ چند روز سے اضافہ ہو گیا ہے اور وسیع پیمانے پر بچے خسرہ بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی کے لانگو محلہ میں علی نواز پتافی کے گھر میں خسرہ کی وباءسے دو بہنوں عاصمہ ، گل ناز سمیت سرداراں، بختاور اور عجیبہ بی بی جاں بحق ہو گئیں۔