کراچی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ‘100 انڈیکس16529 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
کراچی (مارکیٹ رپورٹر)کراچی سٹاک ایکسچینج میں مندے کے بعد جمعہ کے روز غیرمتوقع تیزی پر کے ایس ای 100انڈیکس 104.79پوائنٹس اضافے سے 16529کی نفسیاتی حد عبور کرکے دوبارہ 16634.71کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ جبکہ 6ارب 80کروڑ 6لاکھ 39 ہزار 135 روپے اضافے سے مجموعی سرمایہ کاری مالیت 41کھرب 68ارب 47کروڑ 33 ہزار 408روپے تجاوز کرگئی مجموعی سودوں میں11کروڑ 61 لاکھ 72 ہزار170حصص کے سودوں میں نمایاں کاروبار رہا۔