• news

سانحہ گوجرانوالہ جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں: ڈاکٹر مسعود اختر

لاہور (نیوز رپورٹر) جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسو سی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر مسعود اختر شیخ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں سانحہ گوجرانوالہ جیسے واقعات تسلسل سے پیش آ رہے ہیں، ان کے سد باب کیلئے صوبائی سطح پر جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، وائی ڈی اے، پی ایم اے، ایم ٹی اے کے نمائندگان پر مشتمل مصالحتی کمیٹی فوری تشلیل دی جائے۔ جو کسی بھی ڈاکٹرز کیڈر کے باہمی اختلاف رائے کے دوران ثالثی کا کردار ادا کر سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر اسد عباس شاہ، ڈاکٹر رانا رفیق، ڈاکٹر عاصم فاروقی، ڈاکٹر اعجازوڑائچ اور ڈاکٹر عامر نذیر کے ہمراہ پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سروس سٹرکچر کے حوالے سے کئی شکوں کا نوٹیفیکیشن ہو چکا ہے، تاہم حکومت کو چاہیے کہ جلد از جلد باقی تمام نکات پر بھی فوری عملدرآمد کروائے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن