طاہر القادری کا مو¿قف درست نہیں لانگ مارچ میں شریک نہیں ہونگے پیر نظام الدین
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پیر سید نظام الدین پیر نظام الدین نے کہا ہے کہ طاہر القادری کو علما کی سرپرستی حاصل نہیں۔ طاہر القادری کا مو¿قف درست نہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر نظام الدین نے طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا اور مریدوں کو بھی لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی۔ پیر نظام الدین نے کہا کہ طاہر القادری کبھی کچھ کبھی کچھ کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم طاہر القادری کی حمایت سے قاصر ہیں۔ طاہر القادری کے لانگ مارچ سے علماءدور رہیں۔ طاہر القادری کا مقصد وزارت عظمیٰ ہے۔ طاہر القادری کے بیانات میں تضاد ہے۔ ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ ہمارے مرید لانگ مارچ میں شریک نہ ہوں۔