• news

طاہر القادری نے جلدی کر دی، لانگ مارچ میں شریک نہیں ہونگے: عمران

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت لانگ مارچ میں شرکت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے لانگ مارچ میں جلدی کر دی ہم وقت پر الیکشن اور غیر جانبدار نگران حکومت چاہتے ہیں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کو بسوں میں اتار اتار کر مارا جا رہا ہے کسی بھی مہذب معاشرے میں اس طرح کے قتل عام کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ غیر جانبدار نگران حکومت نہ بنائی گئی تو اسلام آباد میں ایسا احتجاج کرینگے جو کسی نے نہیں دیکھا ہوگا۔ انہوں نے طاہر القادری کے لانگ مارچ کی اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ دریں اثناءعمران خان نے تحریک انصاف کوئٹہ دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان حکومت فوری مستعفی ہو۔ بلوچستان تباہی کی طرف جا رہا ہے کارکنوں کو دھرن میں شرکت کی ہدایت کی ہے دہشت گردی سے مذاکرات کا کہا تو مجھے طالبان خان کہا ایسا اب حکومت خود دہشت گردوں سے مذاکرات کا خیال آیا ہے۔ بلوچستان میں گورنر راج ہو اور گورنر فیصلہ کریں اگر حکومت کنٹرول نہیں کر سکتی تو فوج کو بلوچستان بلوا لیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن