• news

عباس شریف کے انتقال پر ارکان اسمبلی، سیاسی رہنما¶ں، بیور وکریٹس کی شریف برادران سے تعزیت


لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ان کے چھوٹے بھائی میاں محمد عباس شریف مرحوم کی وفات پر تعزیت کے لئے رائے ونڈ جاتی عمرہ آنے والے افراد کا دوسرے روز بھی تانتا بندھا رہا۔ وفاقی و صوبائی وزرا، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، مسلم لیگی عہدےداران و کارکنوں سمیت مختلف جماعتوں کے وفود، ریٹائرڈ ججوں، سینئر بیوروکریٹس، دانشوروں اور کالم نگاروں نے تعزیت کی۔ نوازشریف اور شہباز شریف کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ دوپہر دو بجے سے شام چار بجے تک تعزیت کے لئے آنے والوں سے ملاقات کریں گے تاہم لوگوں کی آمد کا سلسلہ صبح دس بجے ہی سے شروع ہو گیا۔ دو گھنٹے تک آنے والوں سے ملاقات کے لئے نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز، حسن نواز اور میاں عباس شریف مرحوم کے صاحبزادے میاں عزیز عباس اور میاں یوسف عباس موجود رہے جبکہ سوا بارہ بجے کے قریب میاں نوازشریف پنڈال میں آئے جبکہ دو بجے دوپہر شہباز شریف بھی تعزیت کے لئے آنے والوں سے ملنے کے لئے آ گئے۔ تعزیت کے لئے آنے والوں میں سابق صدر محمد رفیق تارڑ، وفاقی وزراءرحمن ملک، حاجی غلام احمد بلور، صوبائی وزراءچودھری عبدالغفور، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، ملک احمد علی اولکھ، ملک اقبال چنٹر، سینیٹر اسحق ڈار، مشاہد اللہ خان، پرویز رشید، چودھری نثار علی خاں، خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق، میاں جاوید لطیف، ملک محمد ریاض، شیخ آفتاب، میاں مرغوب احمد، سردار ایاز صادق، عثمان ابراہیم، امیر مقام، عابد شیر علی، اے این پی کے وفد میں شامل احسان وائیں، اعظم خان ہوتی، سہیل ملک، جمعیت علمائے پاکستان کے وفد میں شامل شاہ اویس نورانی، قاری زوار بہادر، پیر اعجاز ہاشمی، نور حیدر نیازی، صاحبزادہ سعید دریا شریف، مسلم لیگ ہم خیال کے وفد میں شامل حامد ناصر چٹھہ، میاں محمد آصف، شیخ رضوان، عمران احمد خان، سید غوث علی شاہ، میاں افضل حیات، جسٹس (ر) ملک محمد قیوم، جسٹس (ر) ایم ایچ سیال، سردار مہتاب خان، پیر صابر شاہ، مخدوم جاوید ہاشمی، مخدوم شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد، پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری عبدالغفور، چودھری ظفر اقبال، حاجی عزیز الرحمن چن، سید افتخار گیلانی، سندھ کے رہنما¶ں سلیم ضیائ، الٰہی بخش سومرو، چودھری امیر حسین، اعجاز شاہ، ڈاکٹر نجمی، فواد احمد فواد، ڈ اکٹر توقیر شاہ، جی ایم سکندر، کنور قطب الدین، چودھری اعتزاز احسن، بریگیڈیئر امتیاز، سعید اکبر خان، ایڈمرل (ر) جاوید اقبال، سردار نصراللہ دریشک، ایس ایم ظفر، اشرف سوہنا، ایس اے حمید، چودھری محمد ریاض، عامر سلطان چیمہ، ملک وارث کلو، وسیم قادر، حافظ محمود الحسن، پیر عدنان بودلہ، عارف سندھیلہ، شہزادہ بٹ، سلیم بٹ، میاں طارق، عثمان تنویر بٹ، ملک محمود الحسن، بجاش خان نیازی، ناصر اقبال خان، حاجی طلعت، توفیق بٹ، رانا مبشر اقبال، اختر بادشاہ، حاجی محمد شریف، حاجی محمد حنیف، حاجی امداد حسین، شیخ عمر حیات، طارق ثناءباجوہ، ڈی آئی جی ذوالفقار چیمہ، راجہ جاوید اخلاص، حافظ امیر اعوان، ملک مشتاق اعوان، افتخار ملک، اشرف بھٹی، جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، ڈاکٹر سید وسیم اختر، نذیر احمد جنجوعہ، میاں مقصود احمد، فاروق چوہان، فرحان شوکت اور دیگر شامل تھے۔ علاوہ ازیں سربراہ اے این پی اسفند یار ولی نے نوازشریف کو فون کیا اور ان کے بھائی عباس شریف کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب سید احمد محمود نے بھی رائے ونڈ میں نوازشریف، شہباز شریف سے ان کے بھائی عباس شریف کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی۔ طاہر بشیر چیمہ، عالم داد لالیکا اور حافظ محمود الحسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن