• news

سی این جی سٹیشنز منگل یا بدھ کو کھلنے کا امکان ہے: ایم ڈی سوئی ناردرن


لاہور (نوائے وقت نیوز) ایم ڈی سوئی ناردرن گیس عارف حمید نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سی این جی سیکٹر کو گیس دی تو سسٹم بیٹھ جائیگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھروں کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ اگلے ہفتے منگل یا بدھ کو سی این جی سٹیشنز کھلنے کا امکان ہے۔ گھریلو گیس کی طلب میں کمی نہیں آسکی۔ سی این جی اس ہفتے نہیں کھلے گی۔

ای پیپر-دی نیشن