• news

ارفع کریم کی پہلی برسی کل منائی جائیگی


لاہور(لیڈی رپورٹر) دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی پہلی برسی (کل)14 جنوری کو منائی جائے گی۔ 16سالہ ایکسپرٹ ارفع کریم رندھاوا کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جائیگا جس میں مرحومہ کے اہل خانہ سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین حضرات بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ ارفع کریم رندھاوا نے دنیاکی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کااعزاز حاصل کرنے کے علاوہ فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اور صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس دیگر اعزازات حاصل کئے۔

ای پیپر-دی نیشن