• news

افغانستان: طالبان کے 2 چیک پوسٹوں پر حملے، پولیس اہلکار ہلاک، 6 زخمی

کابل / بادغیس (آئی این پی) افغانستان میں طالبان کے پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں میں 4 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔ ہفتہ کو صوبائی پولیس ترجمان شرافت الدین شرف نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگجوﺅں نے بادغیس کے ضلع موقر میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2 گھنٹے تک دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، ایک پولیس اہلکار واقعہ میں لاپتہ ہوگیا۔ اسی طرح کا دوسرا واقعہ ابکامرائی ضلع میں پیش آیا، جس میں طالبان کے پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 3 پولیس افسران زخمی ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن