• news

شہبازشریف نے حالت سوگ میں لانگ مارچ کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف جو اپنے چھوٹے بھائی عباس شریف کے انتقال پر حالت سوگ میں ہیں نے ڈاکٹر طاہر القادری کے آج لاہور سے چلنے والے لانگ مارچ کے لئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ یہ بات صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔

ای پیپر-دی نیشن