سانحہ کوئٹہ کیخلاف گورنر ہاﺅس کے باہر مظاہر ے سے ٹریفک نظام درہم برہم
لاہور (اپنے نمائندے سے) کوئٹہ میں بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لاہور گورنر ہاﺅس کے باہر شیعہ کمیونٹی کی جانب سے دھرنے کے باعث مال روڈ اور اس سے ملحقہ متعدد اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام گذشتہ روز 5 بجے سے رات گئے تک درہم برہم رہا۔ لاہور ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی اور روایتی نااہلی کے باعث سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں گھنٹوں لگی رہیں جبکہ جیل روڈ پر متعدد ایمبولینسز بھی ٹریفک میں بُری طرح پھنس گئیں، ٹریفک وارڈن متاثرہ شاہراہوں سے غائب رہے اور شہری جگہ جگہ اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کلیئر کرواتے رہے۔