• news

لانگ مارچ: لاہور سمیت کئی علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) لانگ مارچ کے دوران لاہور کے کئی علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہی جبکہ کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں رات دس بجے تک بند رہی۔ ذرائع نے بتایا جہاں سے لانگ مارچ گزرے گا موبائل فون سروس بند رہے گی۔ موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس بند کرنے کے لئے لانگ مارچ کے روٹس کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا زون ماڈل ٹاﺅن لاہور سے مرید کے، دوسرا زون مرید کے سے دینہ ہو گا، تیسرا زون جہلم سے روات تک ہو گا جبکہ چوتھا زون روات سے اسلام آباد سے داخلی راستے تک ہو گا۔ اسلام آباد میں دھرنے کے مقامات پر بھی موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ لاہور میں 4 بجکر 45 منٹ سے موبائل سروس معطل کردی گئی۔ موبائل سروس ماڈل ٹاﺅن، نیو کیمپس، اچھرہ پل، شاہراہ قائداعظم، دھرم پورہ، گڑھی شاہو، امامیہ کالونی، نولکھا چوک، دو موریہ پل کے علاقوں میں معطل کی گئی۔ اس کے علاوہ مینار پاکستان، راوی پل، شاہدرہ موڑ میں بھی موبائل سروس معطل رہی۔

ای پیپر-دی نیشن