• news

صدر کی چند روز تک لاہور آمد کا امکان شریف برادران سے تعزیت کرینگے: ذرائع

لاہور (آئی این پی) صدر آصف علی زرداری کی آئندہ چند روز تک لاہور آمد کا امکان ہے وہ شریف برادران سے اظہار تعزیت اور گورنر ہاﺅس میں گورنر مخدوم احمد محمود اور پارٹی رہنماﺅں سے بھی ملاقات کرینگے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق صدر زرداری نواز شریف اور وزیراعلی شہباز شریف سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے خود لاہور آئیں گے اور آئندہ چند روز میں ان کی لاہور آمد کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن