• news

قائم مقام آئی جی، وزیراعلی پنجاب کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ کرتے رہے

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف گزشتہ روز ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ صورتحال جانتے رہے انہیں قائم مقام آئی جی پولیس پنجاب خان بیگ نے لانگ مارچ کے با رے میں لمحہ بہ لمحہ کی بریفنگ دی۔ مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف بھی لانگ مارچ کے بارے میں باخبر رہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے پولیس کے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی لانگ مارچ کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہے۔ مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماﺅں نے بھی ”لانگ مارچ“ میں خاصی دلچسپی لی اور مختلف ذرائع سے لانگ مارچ اور اس میں شریک لوگوں کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن