• news

پارلیمنٹ کے فیصلے کی توثیق : سری لنکن صدر نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کو برطرف کر دیا

کولمبو (اے ایف پی) سری لنکا کے صدر مہندرا راجاپکسے نے ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کی چیف جسٹس شیرانی بندرا نائیکے کیخلاف پارلیمنٹ کے مواخذے کی توثیق کرتے ہوئے ان کی برطرفی کے نوٹیفیکشن پر دستخط کئے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق شیرانی بندرا نائیکے کی برطرفی کے نوٹیفیکشن پر گزشتہ روز صدر نے دستخط کئے اور مذکورہ نوٹیفیکشن سیکرٹری کے ذریعے برطرف چیف جسٹس کو موصول کرا دیا گیا ہے۔ صدر نے پارلیمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں آئینی و قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدام اٹھایا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ نے شیرانی بندرا نائیکے کو ہٹانے کےلئے قرارداد منظور کی تھی۔ قانون ساز اسمبلی کے ارکان نے مواخذے کے دوران ملک کی چیف جسٹس کو اقربا پروری، کرپشن کے الزامات میں مجرم قرار دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن