• news

پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنیوالے 18 غیر ملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان


لاہور(سپورٹس رپورٹر+آن لائن)پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں اور پانچ ٹیموں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا، رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ 26 مارچ سے شروع ہوگی جس میں پانچ ٹیمیں شریک ہوں گی، ٹیموں میں کراچی سپر سٹارز،فیصل آباد رینجرز، لاہور وارئیرز، فیڈرل وائپرز، سیالکوٹ سمشیرز شامل ہیں۔کراچی سپر سٹارز کی کپتانی شاہدی آفریدی، فیصل آباد رینجرز کی کپتانی محمد حفیظ، لاہور وارئیرز کی کپتانی کامران اکمل، فیڈرل وائپرز کی نمائندگی مصباح الحق اور سیالکوٹ سمشیرز کی کپتانی شعیب ملک کے سپرد کی گئی ہے۔ سپر لیگ میں شریک ہونے والے غیر ملکی کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن، کرس گیل، رام نارئیں سروان، مارلن سیموئلز جبکہ انگلینڈ سے اویس شاہ، سری لنکا سے لاستھ ملنگا، سینتھ جے سوریا، اسورواوڑان، جنوبی افریقہ سے عمران طاہر، ہاشم آملہ، آسٹریلیا کی طرف سے بریڈ ھوج، بریڈھوگ، اینڈریو سائمنڈ، سیشن ہاورڈ، جوہن ہیسٹنگزرہ، نیوزی کی طرف سے سکاٹ سٹائرس جبکہ افغانستان کی طرف سے حامد حسن اور محمد شیراز شریک ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن