سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رونالڈ گائے ڈی الوس انتقال کر گئے
کولمبو (اے پی پی) سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رونالڈ گائے ڈی الوس انتقال کر گئے ان کی عمر 52 برس تھی۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ گائے ڈی الوس نے 1983 سے 1988 تک وکٹ کیپر کی حیثیت سے سری لنکا کی جانب سے 11 ٹیسٹ اور 31 ون ڈے میچوں میں شرکت کی۔
چھ سالہ کیریئر میں انہوں نے ٹیسٹ میں 21 کیچز اور دو سٹمپ جبکہ ون ڈے میں 27 کیچز اور 3 سٹمپ کئے۔ 1983 کے عالمی کپ میں وہ سری لنکا کی جانب سے 167 رنز کے ساتھ ٹاپ رہے۔ سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے گائے ڈی الوس کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا شمار سری لنکا کے بہترین وکٹ کیپرز میں ہوتا تھا، ان کی کرکٹ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔