• news

گوگیرہ: 2مرلہ زمین کے تنازع پر چھوٹے نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا


اوکاڑہ/ صدر گوگیرہ (نامہ نگاران) دو مرلے زمین کے جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے بڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 38ٹو آر کے بشیر مسیح اور اس کے بھائی رفیق مسیح کے مابین دومرلہ زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا جس پر قبضہ رفیق مسیح کا تھا لیکن اس کے بھائی کی خواہش تھی کے وہ جگہ کا قبضہ لے۔ گزشتہ روز بشیر مسیح اپنے ساتھیوں نصیر اور ریاض کے ہمراہ زمین کا زبردستی قبضہ لینے کے لیے بھائی کے پاس گیا اس دوران ان میں تلخ کلامی ہو گئی۔
بشیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی قبضہ کرنا چاہا انکار پر بشیر نے طیش میں آکر اپنے بڑے بھائی رفیق مسیح کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور ساتھیوں سمیت فائرنگ کرتا فرار ہو گیا۔
بھائی قتل

ای پیپر-دی نیشن