عباس شریف کی مسجد الحرام میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی
مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے چھوٹے بھائی محمد عباس شریف کے انتقال پر مکہ مکرمہ کی مذہبی، سیاسی، سماجی اور پاکستانی کمیونٹی کی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مرکزیہ فضیلة الشیخ مولانا عبدالحفیظ مکی، ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، اسعد محمود، عبدالروف، سہیل بٹ، حمزہ سعید بٹ، ملک خورشید، فیاض فیروز، غلام نبی رحمانی، زاہد لون، فاروق گھمن، مرزا عنایت بیگ، مرزا الطاف احمد، محمد رفیق بھٹی، عابد اعوان، ارشد گجر، میر محمد طور، مبشر اقبال لون استادانوالہ نے کہاکہ عباس شریف مرحوم سچے عاشق رسول، بے حد سادہ، پرہیز گار، متقی اور درویش منش انسان تھے۔ ان کی بے وقت رحلت شریف خاندان کے لئے ایک بہت بڑا دھچکہ ہے۔ دریں اثناءگزشتہ شب مسجد الحرام بیت اللہ شریف میں میاں محمد عباس شریف مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں ایک دعائیہ تقریب میں سعید احمد عنایت اللہ نے مرحوم کے لواحقین و پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی۔
تعزیت