”کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت‘ امریکہ اور اسرائیل ملوث ہیں“
شےخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تحرےک انصاف کے راہنماءاور سابق اےم پی اے مےاں خالد محمود نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ اور سوات مےں ہونے والی دہشت گردی مےں امرےکہ اسرائےل اور بھارت ملوث ہے امرےکی دہشت گرد تنظےم بلےک واٹر پاکستان مےں بم دھماکے کروارہی ہے تاکہ ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے بلوچستان کی معدنےات سونا ،کوئلہ،تانبا،اور دےگر وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اس سے قبل بھی امرےکہ نے عراق مےں کےمےائی ہتھےاروں کا بہانہ بنا کر حملہ کےا تھا مگر آج تک عراق سے کےمےائی ہتھےار برآمد نہےں ہوئے ان خےالات کا اظہار انہوں نے جنڈےالہ روڈ پر پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر اقبال گوپے رائ، ملک قمر عباس، عےد محمد خاںاور دےگر بھی موجود تھے مےاں خالد محمود نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح جےسا مضبوط کردار اور کسی کا نہےں الطاف حسےن کی طرف سے قائداعظم کے بارے مےں رےمارکس پوری قوم کی توہےن ہے الطاف حسےن کو چاہئے کہ وہ پوری قوم سے معافی مانگے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات مےں کرپٹ مافےا کو زمےن بوس کر دےا جائے گا 65 سالوں مےں قوم کو مفاد پرست لےڈروں نے لوٹا اب عمران خاں کی شکل مےں واحد لےڈر آےا ہے جو قائداعظم محمد علی جناح کے افکار اور نظرےات کے مطابق نےا پاکستان بنائے گا۔