• news

”ہماری پہچان صرف پاکستانی، اسکی حفاظت مشترکہ ذمہ داری ہے “

لاہور (پ ر) متحدہ علما کونسل پاکستان اور کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ کے زیراہتمام ”ہم صرف پاکستانی“ کل مذاہب ومسالک امن سیمینار جامعہ بیت القرآن لاہور میں رانا زاہد کی صدارت میں ہوا جس میں پیر شفاعت رسول، میاں ایوب، مفتی عاشق حسین شاہ، مولانا عبدالوہاب روپڑی، کرنل عبدالرﺅف مگسی، میاں اشرف، پیر اختر رسول قادری، وقار الحسنین نقوی، مسلم لیگی خرم نذیر، قاری نواز سیالوی، فادر جیمز چنن جی، سردار جسی سنگھ، بھگت لال داس، پارسی نوشیروان، کرنل اسلم ولی، یوسف لودھی، میر بہادر ہوتی و دیگر نے شرکت کی اور وطن عزیز پاکستان کے دفاع وبقا کے لئے مشترکہ جدوجہد کا بھرپور عزم کیا۔ مقررین نے کہا کہ اپنے اپنے مذہب میں رہتے ہوئے پوری دنیا میں ہماری پہچان صرف پاکستانی ہے اور پیارا پاکستان ہم سب کا گھر ہے اس کی حفاظت وسلامتی ہم سب کی مشترکہ بنیادی ذمہ داری ہے ملکی امن و سلامتی کے دشمن دہشت گرد کسی مذہب کے پیروکار نہیں کیونکہ مذہب اسلام سمیت تمام مذاہب نفرت نہیں محبت کا درس دیتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن